۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ژاپن

حوزہ/ جاپانی وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت اور فلسطینیوں کے درمیان حالات کے پرسکون ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ٹوکیو غزہ کے شہریوں کی 10 ملین ڈالر سے مدد کرے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جاپانی وزیر خارجہ یوکو کامیکاوا نے صیہونی حکومت اور فلسطینیوں کے درمیان حالات کے پرسکون ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ٹوکیو غزہ کے شہریوں کی 10 ملین ڈالر سے مدد کرے گا۔

جاپان کی وزیر خارجہ نے ملک کے دارالحکومت میں صحافیوں کے ایک اجتماع میں صیہونی حکومت اور فلسطینیوں کے درمیان جنگ پر تبصرہ کیا، "الجزیرہ" جیسے میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ جاپان کی وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک "غزہ کے شہریوں" کو 10 ملین ڈالر کی مالی امداد فراہم کرے گا۔

یوکو کامیکاوانے منگل کو ٹوکیو میں ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ انہوں نے صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ ایلی کوہن سے بھی بات کی اور کہا کہ اس حکومت اور فلسطینیوں کے درمیان جتنی جلدی ہو سکے صورتحان بہتر اور پرسکون ہو جائے۔

واضح رہے کہ جاپان کی جانب سے غزہ کے شہریوں کے لیے امداد کا اعلان اورجاپانی وزیر خارجہ کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی درخواست ایسے حالات میں سامنے آئی ہے جب صیہونی حکومت غزہ کی پٹی کو مکمل طور پر محاصرے میں لے کر اور پانی، بجلی، ایندھن اور ادویات کی سپلائی بند کر کے غزہ کے کو زندہ مار دینا چاہتی ہے۔

صیہونی حکومت نے فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی طرف سے آنے والے طوفان کے بعد غزہ کی پٹی کے تمام علاقوں پر شدید فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا اور خواتین، بچوں، ہسپتالوں، طبی عملے اور صحافیوں سمیت عام شہریوں کو بھی نہیں بخشا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے پیر کی شام (گزشتہ شب) کے اعدادوشمار کے مطابق غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں 2778 فلسطینی شہید اور مغربی کنارے میں 59 فلسطینی شہید ہوئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .